بھاگٹانوالہ پولیس نے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی

سرگودھا۔۔۔۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا فیصل گلزار کی ہدایت پر ایس پی انویسٹی گیشن سید غلام عباس شاہ کی زیر نگرانی ایس ایچ او بھاگٹانوالہ ملک محمد الیاس نے ماتحت عملے کے ہمراہ دوران سنیپ چیکنگ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے منشیات فروشوں کے بڑے گرو ہ کے تین ارکان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 100کلو گرام چرس اورمنشیات سمگلنگ میں استعمال ہونیوالی گاڑی برآمد کر لی،پولیس ذرائع کے مطابق منشیات فروشوں کی گرفتاری کیلئے تحرک کے دوران بھاگٹانوالہ پولیس نے ناکہ پر ایک گاڑی کو روک کر چیک کیا تو اس کے مختلف خانوں سے چرس برآمد ہوئی،جس پر تین ملزمان محمد،عبدالغفار اور عبدالباقی کو گرفتار کر کے گاڑی قبضہ میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا، پکڑی جانیوالی چرس کا وزن 100کلو گرام اور اسکی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے، ملزمان منشیات سرگودھا سمیت پنجاب،کے پی کے،بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں سپلائی کرتے تھے،تینوں منشیات فروشو ں کا تعلق بین الصوبائی گینگ سے ہے،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل گلزار کا کہنا ہے کہ اس گینگ کے پکڑے جانے سے منشیات فروشوں کا ایک بڑا نیٹ ورک بریک ہوا ہے، جلد مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow