محرم الحرام میں فورتھ شیڈول پر نظر رکھی جائے جن خطباء کی ضلع بندی میں نام ہے انہیں اضلاع میں داخل نہ ہونے دیا جائے

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبہ بھر کے تمام کمشنرز‘ ڈپٹی کمشنرز‘ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی صاحبان کو ہدایت جاری کی ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو ہر صورت کنٹرول کرنے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں فورتھ شیڈول میں شامل لوگوں کو پابند بنانے کیساتھ ساتھ ایسے علماء کرام جو جوش خطابت میں لوگوں کے جذبات کو مخالف کیخلاف بھڑکائیں انہیں اپنے اضلاع میں ہرگز داخل نہ ہونے دیں اسی طرح جلوسوں کے راستوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے علاوہ جلوس اور مجالس کے شرکاء کو ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے اہل تشیع کے ذاکرین اور عہدیداران سے مکمل کوآرڈی نیشن کریں تاکہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow