وادی سون کی خبریں

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال )ملک آفتاب احمد اعوان صدر مصطفائی تحریک ڈویژن سرگودھانے کہا ہے کہ انجمن طلبا اسلام کے سابقین کی غیر سیاسی ،سماجی، تحریک مصطفائی تحریک جو مصطفائی معاشرے کے قیام کے لئے سرگرم ہے صوبائی مشاورتی کونسل کا اجلاس 15 اگست بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مہریہ انٹرنیشنل اسلامک ٹرسٹ ٹیویں میں منعقد ہوگا جس میں شمالی پنجاب کے تمام اضلاع اور ڈویژن کے صدور اور جنرل سیکٹریز شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ مشاورتی کونسل کے اجلاس کا مقصد یہ ہے کہ پورے پنجاب میں تحصیل سطح پر مصطفائی مراکز کا قیام الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کی طرف اقدامات مصطفائی معاشرے کے قیام کے لئے صفہ تربیتی کلاسزدروس قرآن مصطفائی یونیورسٹی کا قیام شادابی شجرکاری مہم مصطفائی بینک اخوت طرز کا،مصطفائی سکول سسٹم جو کہ انجمن طلبا اسلام کے سابقین کے ایک ہزار کے قریب پورے ملک میں مختلف ناموں سے کام کررہے ہیںانہوں نے بتایا کہ مشاورتی اجلاس میں ویڈیو لنگ کے ذریعے مختلف ممالک میں بیٹھے لوگ بھی اظہار خیال کریں گے اس موقع پرملک اقبال احمد اعوان صدر مصطفائی تحریک تحصیل نوشہرہ اورچوہدری محمود حسین راجپوت جنرل سیکرٹری مصطفائی تحریک تحصیل نوشہرہ بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow