وادی سون نوشہرہ کی خبریں

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال)ایم سی خوشاب ٹائیگر فورس کے انچارج رفاقت رحمانی اور ایم سی جوہرآباد ٹائیگر فورس کے انچارج ملک رستم خان اعوان نے پاکستان ہاوس جوہرآباد میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق امیدوار قومی اسمبلی خوشاب ملک گل اصغر بگھور سے ملاقات کی انہوں نے خوشاب اور جوہرآباد کی صورت حال اور مونسپل کمیٹی کے مسائل پر تفصیل سے آگاہ کیا جس پر ملک گل اصغر بگھور نے ٹائیگر فورس کے ساتھ فل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور پاکستان ہاوس جوہرآباد میں ٹائیگر فورس کو ایک دفتر دیاگیا جس کا گل اصغر بگھور نے افتتاح کیااس موقع ٹائیگر فورس کے تمام ممبران بھی موجود تھے۔

نوشہرہ وادی سون(نمائندہ الجلال)یوم آزادی کے موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے تقریب کا اہتمام کیا مہمان خصوصی ملک آصف مزمل نے کارکنوں کے ساتھ ملکرسالگرہ کا کیک کاٹا تقریب میں شرکا نے قیام پاکستان کی جدوجہد کے حوالے سے روشنی ڈالی مقررین نے مختصر خطاب میںوزیر اعظم عمران خان کی قائدآنہ صلاحیتوں اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ 14اگست ہمارے ملی جذبے کا ابھارتا ہے اوراحساس دلاتا ہے کہ آزادی کی کیا اہمیت ہے یوم آزادی کے حوالہ سے پودے بھی لگائے گئے اور کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر ہر شخص پلانٹ فار پاکستان کے حوالہ سے پودے لگانے میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں ہمیں آنے والی نسلوں کے لئے سرسبز انقلاب برپا کرنا ہوگاآخر میں ملک کی سلامتی و استحکام کے لئے دعائیں مانگی گئیں۔

نوشہرہ وادی سون (نمائندہ الجلال )حاجی ملک محمد اصغر ردھنال اور حاجی ملک ریاض جڑوال صدر پاکستان عوامی تحریک کی کاوشوں سے دو گروپوںکی دشمنی صلح میں بدل گئی بلال عدنان بڈھائی گروپ اور ماڑا گروپ کے درمیان جامعہ مسجد سلطان محمود محلہ جڑوال میں صلح کرا دی گئی صلح میں دونوں برادریوں کے سربراہان سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی صلح کی تقریب میں بڈھائی گروپ کی جانب سے صوبیدار ملک حیات محمد بڈھائی، ملک سلیم اقبال، ملک عدنان اکبر بڈھائی، ملک بلال اکبر بڈھائی، ملک احسان اکبر بڈھائی، ملک عمران اکبر بڈھائی، ملک یعقوب ایڈووکیٹ، ملک سہیل بڈھائی، ملک ناصر کھرال مصری ، حاجی ملک ایوب، ماسٹر سہیل اصغر جڑوال، ملک اسامہ قاضی، ملک عظیم اعوان،ماڑا گروپ کی جانب سے حاجی ملک اصغر ردھنال، ماسٹر ملک اکرم ردھنال، ملک سعید الحسن ردھنال، ملک طارق ماڑا، ملک افضال اعوان ردھنال، ملک ندیم دھرنٹ، ملک علی ماڑا، ملک عمر ماڑا، ملک فراز ماڑا سمیت دونوں برادیوں کی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی آخر میں دعاخیر کرانے کے بعد دونوں فریقوں نے آپس میں گلے ملکر سابقہ رنجشیں بھلا دیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow