بھلوال میں دن 12 بجے ڈاکٹر کے گھر ڈکیتی کی واردات ڈاکو بیس لاکھ روپے زیور اور سامان لوٹ کر لے گئے پی ایم اے کا اظہار مذمت

 

سرگودھا ( نمائندہ خصوصی ) پی ایم اے سرگودھا کے صدر ڈاکٹر سکندر حیات وڑائچ‘ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر فواد حسین‘ پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر غلام حسین فیضی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف چوہدری نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں بھلوال کے آئی سپیشلسٹ ڈاکٹر غضنفر اللہ کے گھر دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ یہ ڈکیتی آج مورخہ 12 ستمبر دوپہر کے وقت سیٹلائٹ ٹاﺅن سرگودھا روڈ بھلوال میں واقع ڈاکٹر غضنفر اللہ کے گھر ہوئی جو کہ ایک انتہائی گنجان آباد علاقہ ہے۔ اس ڈکیتی میں ڈاکوﺅں نے گھر کے تمام افراد کو اسلحہ کی نوک پر یرغمال بنایا اور 20لاکھ روپے نقد‘ 10 تولے سونا‘ ایک لائسنسی پسٹل‘ 2 ایل سی ڈی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ اس واقع نے سرگودھا کے تمام ڈاکٹرز کو ذہنی اضطراب مبتلاءکر دیا ہے کہ اگر عوام الناس دن دیہاڑے بھی محفوظ نہیں تو اس کا مطلب ہے کہ قانون کے رکھوالے کہیں اپنی دیگر مصروفیات میں مصروف ہیں۔ ان رہنماﺅں نے وزیراعلیٰ پنجاب‘ آئی جی پنجاب‘ آر پی او سرگودھا اور ڈی پی او سرگودھا سے مطالبہ کیا کہ اس ڈکیتی کے ملزمان کو فوراً گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا کر قرار واقع سزا دی جائے تاکہ ڈاکٹرز برادری میں پایا جانے والا اضطراب ختم ہو سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow