کورونا سے متاثر مختلف کاروباروں کا سالانہ تجدید فیس معاف کرنے کا فیصلہ

سرگودھا(آن لائن )کورونا وباء کے اثرات  سےکاروباری حضرات کوہونے والے نقصانات کےازالےکےلیے حکومت کا نیا فیصلہ، ریسٹورنٹ، ہوٹل، ٹریول ایجنٹس اورٹورآپریٹرز کی سالانہ لائسنس کی تجدید میں رواں مالی سال معافی دی جائے گی۔ زرائع کے مطابق محکمہ سیاحت پنجاب نےایوان وزیراعلی کو سمری ارسال کی ہے کہ ہوٹل، ریسٹورنٹ، ٹورآپریٹرزاور ٹریول ایجنٹ کی رجسٹریشن فیس معاف اورکم کردی جائے، حکام کے مطابق کوروناوبا کے باعث بحران پیدا ہونے کی وجہ سےیہ تجویز دی گئی ہے۔محکمہ سیاحت حکام کا کہنا ہےکہ کیبنٹ کی منظوری کے بعد مذکورہ کاروباری حضرات کے لیےیہ فیس معاف اور کم کردی جائے گی، ریسٹورنٹ، ہوٹل اورٹریول ایجنٹس سمیت ٹورز  آپریٹر  مالکان کو کاروبار  میں کورونا  کی وجہ ش کیدید نقصانات ہوئےتھے، ان مذکورہ کاروبار پرسالانہ ہزاروں میں فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow