نون شوگر ملز میں چیف آپریٹنگ آفیسر سھیل کھوکھر نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح کردیا

بھلوال ۔۔۔۔ نون شوگر ملز میں ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ قائم کردیا گیا ہے جس میں بچیوں کو ٹیکنکل ایجوکیشن کی تعلیم دی جائے گی تاکہ وہ اپنے گھر کا سہارا بن سکیں ان خیالات کا اظہار چیف آپریٹنگ آفیسر نون شوگر مل سھیل کھوکھر نے انسٹیوٹ کے افتتاح کے موقع پر نون شوگر ملز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس انسٹی ٹیوٹ میں شوگر ملز میں کام کرنے والے ورکرز کے بچوں کو بالکل مفت تعلیم دی جائے گی جبکہ پرائیوٹ طالبات سے انتہائی کم فیس لی جائے گی انہوں نے کہا کہ نون فیملی نے ھمیشہ اہل علاقہ کی مختلف طریقوں سے خدمت کرنے کی کوشش کی ہے جس میں نون فری ڈسپینسری پینے کے صاف پانی کی گھر گھر فراھمی ،طلباء و طالبات کیلئے سکالر شپ سمیت مختلف پراجیکٹ شامل ہیں انہوں نے کہا کہ میری خوشبختی ہے کہ میں جس ادارے کا سربراہ ہوں اس کے ذریعے بھلوال کے ہزاروں خاندانوں کو روزگار فراھم ہورہی ہے ان کا کہنا تھا کسی بھی علاقے کی ترقی کیلئے وہاں انڈسٹری کا ہونا انتہائی ضروری امر ہے انہوں نے کہا کہ نون شوگر ملز اور نون فیملی اہل بھلوال کے لئے خدمت کا عمل پہلے بھی جاری رکھا ہوا ہے آئندہ بھی یہ عمل جاری رکھا جائے گا چیف آپریٹنگ آفیسر سہیل کھوکھر نے بعد ازاں شوگر مل کالونی میں ٹینس کورٹ کا افتتاح بھی کیا اس موقع پر ایڈمن آفیسر کرنل ر رشید سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow