گزشتہ دو مہینوں سے ریجنل اخبارات اشتہاری ایجنسیاں اور ان کے ورکرز سڑکوں پر ہیں گزشتہ دنوں صوبائی وزیر اطلاعات فیاض چوہان صاحب سرگودہا تشریف لائے جہاں سرگودہا کے ریجنل اخبارات کے ورکرز اور مالکان کے ساتھ ان کی تلخ کلامی بھی ہوئی لیکن فیاض چوہان نے اس اھم مسئلے پر بات کرنے کے بجائے اپنی ہٹ دھرمی قائم رکھی اور آج تک اس اھم مسئلہ پر کوئی بات نہیں کی پنجاب بھر کے ریجنل اخبارات اور اشتہاری ایجنسیوں نے میڈیا پالیسی 2020 کے خلاف گزشتہ دنوں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پبلک ریلیشن پنجاب کے دفتر کی علامتی تالہ بندی بھی کی یہ مسئلہ سلگ رہا ہے کسی حکومتی ادارے نے تاحال اس پر کسی اخبارات اور اشتہاری ایجنسیوں کی تنظیم سے بات کرنا مناسب نہیں سمجھا یہ مسئلہ آہستہ آہستہ خرابی کی طرف بڑھ رہا ہے اگر اس مسئلے کو حل نہ کیا گیا تو آگے چل کر یہ شدت اختیار کرے گا یہ انتہائی اھم مسئلہ ہے جسے دانشمندی سے حل کرنے کی ضرورت ہے اس مسئلے نے عمران خان کے بیانئے کو داؤ پر لگا دیا ہے جس میں وہ مافیا سے لڑنے کی بات کرتے تھے مگر اس پالیسی کے تحت مافیا کو مضبوط کیا جارہا ہے جو کل حکومتوں کو اپنی مرضی سے چلنے پر مجبور کرے گا عمران خان اس کا خود جائزہ لیکر یہ پالیسی ختم کروائیں