پی ڈی ایم لوٹ مار گروپ ہے عوام کو اب یہ بے وقوف نہیں بنا سکتے ڈاکٹر صلاح الدین

پکی شاہ مردان(محمد سلیمان سے)

سابق ممبر پنجاب اسمبلی پاکستان تحریک انصاف پارٹی ڈاکٹر صلاح الدین ّخان نیازی کا کہنا ھے کہ پی ڈی ایم گٹھ جوڑ مفاد پرستی اور اپنوں کو بچاو کا دوسرا نام ھے جو محض چند لوگوں کے شور شرابے اور دکھاوے کی ھلڑ بازی کے سوا کچھ نہیں .پی ڈی ایم سے کچھ ھونے والا نہیں ھے .اپنے آفس میانوالی میں انکا کہنا تھا اس میں کوئی دو رائے نہیں ھیں کہ اس وقت مہنگائی کا ایشو موجود ھے تاھم یہ ایشو بھی مافیا کے ساتھ منسلک ھے حکومت اس معاملے میں سنجیدہ ھے اور پلان تیار کیئے بیٹھی ھے ٹائیگر فورس کا قیام اسی کی لڑی ھے بہت جلد یہ مافیا اپنے انجام کو پہنچے گا اور مہنگائی پر قابو پا لیا جائے گا انکا کہنا تھا پی ٹی آئی حکومت کو باتیں کرنے والوں سے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ عوام عمران خان حکومت کے ساتھ ھیں……

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow