ڈی پی او چنیوٹ سے لالیاں پریس کلب کی ملاقات

لالیاں(غلام جلال الدین سے)لالیاں پریس کلب کے ممبران کی ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر شیخ سے ملاقات۔

تفصیلات کے مطابق لالیاں پریس کلب کے ممبران جن میں صدر لالیاں پریس کلب شیخ ابراہیم۔رانا محمد اکرام اللہ ۔شیخ سجاد سردار۔بلال حسن اور قاسم قادری اور غلام جلال الدین کی ڈی پی او چنیوٹ بلال ظفر شیخ سے ملاقات ہوئی۔جس میں علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او چنیوٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے دروازے چوبیس گھنٹے ہر خاص و عام کے لئے کھلے ہیں۔ہم انشاءاللہ انصاف کے تقاضوں پر پورا اترتے ہوئے کسی کے ساتھ ناانصافی نہی ہونے دیں گے۔ہمارا کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد بھی یہی ہے کہ لوگ اپنے مسائل بلا جھجک ہمارے پاس لائیں اور ہم انکا جتنا بھی جلدی ہو سکے تدارک کریں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow