ٹریفک اور تجاوزات کے مسائل جلد حل کرلیں گے ڈی سی نارووال

شکرگڑھ (ملک شہباز سے ) ضلع نارووال سنگین مسائل میں تجاوزات اور ٹریفک ہے جن کو جلد حل کر لیں گے،

ظہیر حسن ڈی سی نارووال کیپٹن ر حافظ واحد محمود ڈی پی او نارووال،

اس عزم کا اظہار ڈی سی آفس نارووال میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی سی نارووال ظہیر حسن اور ڈی پی او نارووال حافظ واحد محمود نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ٹیم ورک ہے بہت جلد جو نارووال کے دو بڑے اور سنگین مسائل ہیں جن میں ایک تجاوزات اور دوسرا ٹریفک کا ہے ان پر قابو پا لیں گے، تجاوزات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او نارووال حافظ واحد محمود کا کہنا تھا کہ پہلا اور دوسرا موقع دیا جائے گا پھر بھی باز نہ آنے کی صورت میں فوجداری مقدمات کا اندراج کیا جائے گا، ڈی سی نارووال ظہیر حسن نے جلد شکرگڑھ کا وزٹ کرنے کا عزم بھی ظاہر کیا آخر میں دونوں آفیسران کا کہنا تھا کہ میرٹ کسی بھی کام کی کامیابی کی کنجی ہے جس کا استعمال ہر موڑ پر کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow