سرگودھا ڈویژن کیلئے خوشخبری 23 چک کے قریب ڈرائی پورٹ کی منظوری العباس گروپ اس ڈرائی پورٹ کی تعمیر کیلئے مکمل سرمایہ کاری کرے گا ملک فخر عباس اعوان

سرگودہا ۔۔ بیوروچیف ۔۔۔سرگودہا ڈویژن کیلئے انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل و ڈرائی پورٹ کی وفاقی حکومت نے منظوری دے دی ہے ٹرمینل کیلئے 23 چک بھلوال کے قریب 10 ایکڑ سے زائد جگہ حاصل کرلی گئی ہے جس کی تعمیر کا آغاز اسی مہینے جنوری میں شروع کردیا جائے گا تفصیلات کے مطابق ضلع سرگودہا کا شمار ٹاپ تھری ایکسپورٹ کرنے والے ڈویژن میں ہوتا ہے اس ضلع کی سب سے بڑی ایکسپورٹ کینو کی ہے اعداد و شمار کے مطابق کینو کے 22 ہزار کنٹینر ایکسپورٹ کئے جاتے ہیں دوسرے نمبر پر نمک کی مصنوعات سب سے زیادہ امریکہ کینیڈا اور دیگر یورپی ملکوں میں ایکسپورٹ کی جارہی ہیں قائد آباد سے جپسم ،یورینیم ، سلانوالی کی ہینڈی کرافٹ ، پاکستان کے نوے فیصد بیکو لائٹ سوئچ کی پروڈکشن سرگودھا میں ہورہی ہے اسی طرح ڈویژن سرگودہا میں ایک درجن کے قریب شوگر ملز، ایک فوجی فوڈز ،ٹیسکٹائل ملز ، رائس ملز ، سمیت کئی کاروباری یونٹ موجود ہیں جو ایکسپورٹ اور امپورٹ کیلئے اس اھم ضرورت سے محروم چلے آرہے تھے اس سے قبل کئی بار ڈرائی پورٹ کے پراجیکٹ کو شروع کرنے کی کوشش کی گئی لیکن اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا لیکن اس بار ایک بہت بڑے بزنس گروپ العباس گروپ آف کمپنیز نے یہ بیڑا اٹھایا اور اس کی تکمیل کیلئے ذاتی کوششیں شروع کردیں اور بالآخر وفاقی حکومت نے یہ ڈرائی پورٹ بنانے کی منظوری دے دی اس ڈرائی پورٹ کی تکمیل پر حکومت کا ایک روپیہ خرچ نہیں ہوگا اس پورٹ کو پرائیویٹ سیکٹر مکمل طور پر اپنے سرمائے سے تعمیر کرے گا جبکہ اس ڈرائی پورٹ کو چلانے کیلئے کسٹم ہاؤس کی عمارت بھی یہی پرائیویٹ گروپ بنا کردے گا یاد رہے کہ سرگودہا سے کم وبیش ایک سو ارب روپے کی ایکسپورٹ ہوتی ہے جبکہ اس طرح دو سو ارب کی امپورٹ بھی کی جاتی ہے اس ڈرائی پورٹ کے بننے سے ڈویژن سرگودہا میں بالواسطہ یا بلا واسطہ دس لاکھ کے قریب لوگوں کو روزگار فراھم ہوسکے گا العباس گروپ کے ترجمان و سی ای او ملک فخر عباس اعوان نے بتایا کہ سرگودہا انٹرنیشنل ڈرائی پورٹ پرائیویٹ لمیٹیڈ کی منظوری کے بعد منڈی بہاؤ الدین، جہلم ،چکوال ،حافظ آباد ،پنڈی بھٹیاں ، سرگودہا ،میانوالی، بھکر ،خوشاب ، سمیت دیگر قریبی اضلاع فائدہ اٹھا سکیں انہوں نے بتایا کہ ھماری اس کاوش میں فاروق عظیم ،عبدالقادر سڈل، یاسر لقمان شامل ہیں اسی طرح ممبر کسٹم ایف بی آر سابق ڈی جی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ ڈاکٹر سرفراز وڑائچ چوہدری افتخار گوندل ممبر صوبائی اسمبلی ، اور چییرمین فاؤنڈر گروپ چیمبر آف کامرس سرگودہا عامر عطا باجوہ نے بہت زیادہ معاونت کی ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے اس منصوبے کی منظوری کیلئے مکمل مدد کی جس کی بنا پر ھم یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow