راؤ راحت علی خان کی ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سے ملاقات آٹے کی بلا تعطل فراھمی پر تبادلہ خیال

سرگودہا ( سٹاف رپورٹر )راؤ راحت علی خان کوآرڈینیٹر فوڈ مانیٹرنگ ضلع سرگودھا نے ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ سرگودھا ڈویژن سیف الرحمن بلوانی اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مسعود اسلم سے سرگودھا میں آٹے کی دستیابی اور گندم کی مجموعی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی
کوآرڈینیٹر نے محکمہ فوڈ سرگودھا کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور آٹے کی ہر علاقے میں دستیابی کو یقینی بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری اور سستا آٹا کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے
کوآرڈینیٹر اور محکمہ فوڈ نے فلور ملز کی نگرانی کو مزید سخت کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ آٹے کا معیار حکومت پنجاب کے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق نہ ہونے کی صورت میں فلورملز کو بھاری جرمانے اور لائسنس معطل کیے جائیں گے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow