فیسکو بھلوال سب ڈویژن میں سیفٹی سیمنار کا انعقاد ایس ای محمد معظم نے لیکچر دیا

سرگودہا بیوروچیف فیسکو لائن مین کے لئے سیفٹی سیمینار کا انعقاد، سب ڈویژن بھلوال کے زیر اہتمام کیا گیا سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ایس ای فیسکو سرگودہا محمد معظم نے کہا کہ ملازمین مکمل سیفٹی کے ساتھ کام کرنے کو یقینی بنائیں لائن مینز کے ساتھ مکمل ٹی ایم پی نہ ہونے کے صورت میں کام کرنا خطرہ سے باہر نہیں اسلئے اگر کوئی کام کریں تو کام کے دوران اپنے ساتھ مکمل ٹی ایم پی رکھ کر کام کریں تاکہ اپ کی جان کو خطرہ نہ ہوں اور اپ محفوظ رہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین محکمہ وپڈا سمیت قوم کا سرمایہ ہیں جنکا تحفظ محکمے کی زمہ داری ہے انہوں نے کہا جہاں سیفٹی کا سامان نہ ہو یا آپ کسی ایسی جگہ ہیں جہاں آپ خطرہ محسوس کرتے ہیں تو اپنے سنئیر کو آگاہ کریں وہاں کام بالکل مت کریں، انہوں نے زور دیا کہ ملازمین کسی بھی کمپلین پر جاتے ہوئے ٹی ایم پی ساتھ لے جائیں اور کام سے پہلے خود کو مکمل محفوظ کرلیں تاکہ کسی نا خوشگوار واقعے سے بچا جاسکے انہوں نے مزید کہاکہ محکمہ ملازمین کے حقوق سمیت ان کی تحفظ کیلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھا رہا ہے ملازمین بھی ان سے استفادہ حاصل کریں سیمنار میں تمام متعلقہ افسران فیلڈ سٹاف اور ایکسیئن بھلوال ہارون احمد بھی موجود تھے اس موقع پر ایکسیئن نے کہا کہ بھلوال کے تمام سب ڈویژن میں حفاظتی اقدامات کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow