کےپی کے اسمبلی کی نشست پر ہار کوئی اپ سیٹ نہیں،مشتاق غنی

سرگودھا ( نمائندہ خصوصی )کےپی کے اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے کہا ھے کہ کےپی کے اسمبلی کی نشست پر ہار کوئی اپ سیٹ نہیں ۔گورنمنٹ ھوتے ھوئے گورنمنٹ مشینری سے الیکشن جیتا مشکل نہیں ھوتامگر ھم نے الیکشن کے عمل کو فری اینڈ فیئر بنایا۔ضمنی انتخابات میں دوسیٹیں ھم جیت گئے اوردو اپوزیشن اتحاد جیت گیا۔ھم نے ثابت کیا کہ ھم پر سیلکٹیڈ ھونے کا الزام درست نہیں پہلے بھی الیکشن درست ھوئے اور اب بھی انتخابی عمل صاف وشفاف تھا وہ بھلوال میں فضل الرحمن وزیر مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کررہے تھے اس موقع پر خالق داد پڑھار غنی خان وزیر چوہدری اشفاق گجر اور عالم یار خان کے علاؤہ دیگر رھنما بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ سینٹ الیکشن کی ووٹنگ کا سسٹم درست نہیں وزیر اعظم یہی بات سامنے لائے انڈر ٹیبل لین دین الیکشن کمیشن کیسے پکڑے گا۔تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن میں نظریاتی ورکرز کو ٹکٹ دیئے یہ سفید پوش لوگ ووٹ کیسے خریدیں گے۔دوسری جانب سرمایہ داروں کو ٹکٹ دیئے گئے۔لوگ ووٹ خریدنے کے لئےنوٹوں کی بوریاں لئے پھر رھے ہیں امید ھے کہ بیٹ پر کامیاب ھونے والا کوئی اپنا اور اپنے حلقہ کےضمیر کا سودا نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے ماضی میں ووٹ کی فروخت پر اس وقت سخت ایکشن لیا تھا جب اسمبلی کے ھمارے ممبران کی تعداد آج کے مقابلے میں بہت کم تھے اور 20ممبران کو نکالنے سے حکومت ڈگمگا گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ وڈیو سیکنڈل کا مستقبل کیا ھے کچھ پتہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک میں زور نہیں مریم صاحبہ باہر جانے کے لئے کوشاں ہیں اور پھر تحریک وہ چلتی ھے جنکا کوئی نظریہ ھو۔پی ڈی ایم توبے روزگار سیاستدانوں کا ٹولہ ھے پانچ سال لمبا عرصہ ھوتا ھے یہ جلسے جلوس خود کو سیاست میں ان رکھنے کے لئے کررھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی بڑی وجہ سابقہ حکومت کی وہ مہنگائی کی بارودی سرنگیں ہیں جو وہ چھوڑ کرگئے۔حکومت مہنگائی کے خاتمے اور معاشی خوشحالی کے لئے جو اقدامات کررہی ھے اس کے مثبت اثرات سے عوام جلد مستفید ھونگے۔انکم ٹیکس اصلاحات لائی جارھی ہیں ٹیکس نیٹ ورک بڑھنے سے ھی ملک خوشحال ھوگا۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی جماعتوں کے پاس تحریک عدم اعتماد لانے کا جمہوری طریقہ موجود ھے وہ زور آزمانا چاھتے ہیں تو آزما کر دیکھ لیں ۔قبل ازیں انہوں نے امن کونسل بھلوال کے سرپرست حاجی فضل الرحمان وزیر کی وفات پر اظہار تعزیت بھی کیا اور مرحوم کی مغفرت کے لئے دعا کی۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow