پنجاب بیوروکریسی کا خوبصورت چہرہ ثمن رائے

پنجاب کی بیوروکریسی کا خوبصورت چہرہ ثمن رائے ۔۔۔۔۔۔ ثمن رائے اس وقت ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشن پنجاب ہیں وہ قبل ازیں جہاں بھی تعینات رہیں اپنی اہلیت کو ثابت کیا وہ جس محنت اور لگن سے کام کرتی ہیں اس کی مثال خال خال ملتی ہے وہ آرٹس کونسل پنجاب کی سربراہ رہیں تو انہوں نے پنجابی کلچر اور فنکاروں کو جتنا پروموٹ کیا قبل ازیں اس کی مثال نہیں ملتی پنجاب بھر کے فنکاروں کو لاہور بلا کر جس طرح انہیں سراہا گیا اور ان کے فن کی قدر کی گئی وہ واقعی قابل قدر عمل تھا اب جب وہ ڈائریکٹر جنرل پنجاب تعینات ہوئی تو حکومت پنجاب نے پنجاب کلچرل ڈے منانا کا اعلان کردیا یوں تو ہر محکمے نے اپنی سطح پر اپنے کلچر کو پروموٹ کرنے کے حوالے سے کام کیا لیکن جس روایت کی بنیاد ڈی جی پی آر ثمن رائے نے رکھی اور جس جذبے سے اپنی ماں بولی کا دن منایا اس کو جتنا سراہا جائے وہ کم ہے پنجاب کی ثقافت کے رنگ ڈی جی پی آر کی عمارت میں جابجا نظر آئے افسران و اہلکاران کے درمیان جس باھمی ربط کا مظاہرہ موجودہ دور میں ہورہا ہے اس کی روح رواں یقینی طور پر ثمن رائے ہیں مجھے امید ہے ان کی تعیناتی کے دوران نہ صرف یہ محکمہ جدید خطوط پر استوار ہوگا بلکہ علاقائی اخبارات کو اپنی سانسیں بحال کرنے میں آسانی میسر آئے گی اگر ہر سرکاری ملازم اپنے عہدوں سے یوں مخلص ہو جائے تو پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔۔۔۔ شہزاد شیرازی

https://www.facebook.com/watch/?v=3018688808365271

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow