اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ اپنے خرچ پر حج کے لیے جارہے ہیں خصوصی فلائٹ کا تاثر درست نہیں، وزرا کے آگے پیچھے پولیس کی گاڑیاں ہوں تو لوگ گالیاں دیتے ہیں، اتنا ہی خطرہ ہے تو سیاست چھوڑ دیں ورنہ ذاتی گارڈز رکھ لیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بجٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا اب آئی ایم ایف سے معاہدے کا مرحلہ بھی مکمل ہوجائے گا، یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو خصوصی جہاز کے ذریعے حج پر لے جایا جارہا ہے جب کہ اس جہاز میں عام حاجی بھی ہوں گے، بجٹ کی وجہ سے آخری حج پرواز ارکان پارلیمنٹ کے لیے رکھی گئی ہے اور ارکان پارلیمنٹ اپنے خرچ پر حج پر جارہے ہیں
Latest Posts
شادی ہالز مالکان کا عید کے بعد کراچی میں تمام شادی ہالز بند کرنے کا اعلانکوہاٹ، اپنی بہن کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو بھائی گرفتارملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 8 سے 10 گھنٹے ہوگیانوازشریف کی وطن واپسی کا معاملہ، وزیراعظم نے قانونی ٹیم تشکیل دے دیواٹس ایپ گروپ اور چیٹ کے متعلق نیا فیچر جلد پیش کیا جائے گا