عید سے پہلے چیئرمین تحریک انصاف سے ملنے جاؤں گی، حریم شاہ

لاہور: معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے کہا ہے کہ وہ عیدالاضحیٰ سے پہلے چیئرمین  پاکستان تحریک انصاف سے ملاقات کریں گی۔پریس کلب میں پریس کانفرنس کےد وران متنازع ٹک ٹاک اسٹار نے کہا کہ  پاکستان سے باہر بھی ہوں تو میڈیا میں ڈسکس ہو رہی ہوتی ہوں، مجھے معاشرے یا میڈیا یا کسی شخص کا ڈر نہیں بلکہ  صرف فیملی کا ڈر ہوتا ہے۔اپنی سابق سہیلی  صندل خٹک کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صندل خٹک جیل میں رہ کر آئی اور اسے رہائی بھی ملی، صندل نے پریس کانفرنس  کرکے گھٹیا کام کیا ہے۔حریم شاہ نے مزید کہا کہ صندل خٹک ضمانت پر باہر آ کر شوخیاں مار رہی ہے، میری ذاتی چیزیں اسی نے باہر نکالی تھیں۔ٹک ٹاک اسٹار  نے سیاست دانوں کے حوالے سے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کو نہیں مانتی، کیس کرنا ہے تو شوق سے کریں، کسی کی کوئی چیز ہے کیس کرنا ہے تو کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویڈیو بنانے کے لیے کوئی قربانی نہیں دینی پڑتی۔چیئرمین تحریک انصاف  کے حوالے سے حریم شاہ نے کہا کہ  وہ عیدالاضحی سے قبل چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کرنے کے لیے جائیں گی۔ٹک ٹاک اسٹار نے مزید کہا کہ  شیخ رشید  کے ساتھ  ان کی اچھی دوستی ہے جبکہ فیاض الحسن چوہان انہیں برا لگتا ہے۔حریم شاہ نے کہا کہ اس عید  پر وہ بکرا ہی قربان کریں گی جبکہ انہوں نےن لیگ کی سینیئر نائب صدرمریم نواز کے قبول حج کے لیے دعا بھی کی۔

About Rizwan sagar

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

نوازشریف کی وطن واپسی کا معاملہ، وزیراعظم نے قانونی ٹیم تشکیل دے دی

لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف  نے مسلم لیگ (ن ) کے قائد نواز ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow