گندم اور چنے کی فصل کیلئے مزدور نایاب ہوگئے ٹرانسپورٹ نہ ہونے سے کاشتکاروں کو مسائل کا سامنا

سرگودھا : کرونا کی وجہ سے گندم اور چنے کی کٹائی کیلئے مزدور نایاب ہوگئے ان دنوں میں گندم اور چنے کی کٹائی کیلئے لیبر وافر مقدار میں میسر ہوتی ہے لاک ڈاؤن اور کرونا کی وجہ سے مزدوروں کی بڑی تعداد نے شہروں کا رخ کرلیا ہے جہاں پر وہ لوگوں سے بے روزگاری کے نام پر امداد وغیرہ اکٹھی کرلیتے ہیں اس لئے انہیں کام کرنے کی ضرورت محسوس نہیں ہورہی ان کے مطابق لوگوں سے امداد لینا کمائی کا آسان ترین طریقہ ہے جبکہ گندم اور چنے کی کٹائی کیلئے محنت درکار ہے ان حالات میں کاشتکار مہنگے داموں مزدور دیہاڑی پر لینے پر مجبور ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow