سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت روکنے کیلئے حکومت کا آرڈینس لانے کا فیصلہ

سرگودھا : حکومتی ہدایات کے باوجود کاشتکاروں کی جانب سے سیوریج کے پانی سے سبزیوں کی کاشت روکنے کیلئے حکومت نے آرڈیننس لانے پر غور شروع کردیا ہے جس کے تحت تین سال تک کی سزاء دی جاسکے گی ذرائع کے مطابق پاکستان میں کاشتکاروں کی بڑی تعداد صاف پانی کی بجائے سیوریج کے پانی سے سبزیاں کاشت کرتی ہے جن کے استعمال سے مختلف بیماریاں جنم لیتی ہیں حکومتی ہدایات پر کاشتکار عملدرآمد نہیں کررہے سیوریج سے سبزیوں کی کاشت روکنے کیلئے حکومت آرڈیننس لارہی ہے جس کے تحت سیوریج سے سبزیاں کاشت کرنیوالے زمینداروں کو تین سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ کیا جاسکے گا ذرائع کے مطابق اس سلسلہ میں حکومت جلد آرڈیننس صدر پاکستان کو روانہ کریگی صدر کی جانب سے منظوری ہوتے ہی یہ آرڈیننس ملک بھر میں لاگو کردیا جائیگا تاکہ کوئی بھی شخص سیوریج کے پانی سے سبزیوں کو کاشت نہ کرسکے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow