سرگودہا میں ساڑھے 12 ہزار افراد کو باردانہ جاری کردیا ہے کمشنر سرگودہا

سرگودہا : کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ چاروں اضلاع میں گندم کی خریداری مہم بھر پور انداز میں جاری ہے اور اب تک ساڑھے بارہ ہزار سے زائد کاشتکاروں کو باردانہ جاری کیاجاچکاہے ۔ حکومت نے امسال گرداوری کی شرط ختم کر کے کاشتکاروں کیلئے موبائل ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے او ر کاشتکاراس ایپلی کیشن کے ذریعے باردانہ کیلئے رجسٹرڈ کرواسکتے ہیں ۔ گندم اور آٹے کی بین الصوبائی نقل وحمل پر پابندی عائد ہے او راب تک خلاف ورزی کے مرتکب سات افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جاچکی ہے جن میں میانوالی میں تین اور بھکر میں چار ایف آئی آر درج کروائی گئیں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم خریداری مہم کے جائزہ اجلاس میںکیا۔ اجلاس میں ریجنل پولیس آفیسر افضال احمد کوثر ‘ بریگیڈیر ظفر ‘ بریگیڈیر احسن ‘ کرنل سرفراز ‘ ڈائریکٹر محکمہ زراعت فیض محمد کندی ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر خوراک ارشد وٹو او رایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی نے شرکت کی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں سال ڈویژن بھر میں تین لاکھ 68ہزار 966 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کاہدف مقرر کیاگیا ہے او ر36 خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ ضلع خوشاب میں 27800 میٹرک ٹن ہدف کو حاصل کرنے کیلئے تین ‘ سرگودہا سرگودہا میں 135400 میٹرک ٹن ہدف کے حصول کیلئے 13 ‘ میانوالی میں 72783 میٹرک ٹن ہدف کو حاصل کرنے کیلئے 6 جبکہ بھکر میں 137963 میٹرک ٹن گندم کی خریداری کیلئے 14 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ اجلاس کو مزید بتایا گیاکہ گندم او رآٹے کی سمگلنگ کو روکنے کیلئے میانوالی میں 3جبکہ بھکر میں 4 بین الصوبائی پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جہاں پولیس او ررینجرز کے جوان 24 گھنٹے فرائض ادا کر رہے ہیں ۔ اجلاس کو بتایا گیاکہ د وسرے صوبوں سے پرمنٹ رکھنے والے افراد کو گندم یا آٹا لے جانے کی اجازت ہے ۔ کوئی بھی کاشتکار صرف 25 من تک گندم اپنے پاس سٹاک میں رکھ سکتا ہے جبکہ فلوملز تین دن کا کوٹہ رکھنے کی مجاز ہیں ۔ آڑھتیوں کے گندم خریدنے پر مکمل پابندی عائد ہے او را س ضمن میں ڈویژن بھر میں مختلف ادارے مانیٹرنگ کر رہے ہیں ۔ حکومت نے امسال گندم کے نرخ سو روپے بڑھا کر 14 سو ر وپے فی من مقر ر کئے ہیں ۔ سنٹر انچارج 500 بیگ جبکہ ڈی ایف سی ایک ہزار باردانہ بیگ جاری کرنے کامجاز ہے ۔ گندم خریداری مراکز پر کورونا سے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر سماجی فاصلوں ‘ سینی ٹائزر کی دستیابی ‘ کاشتکاروں کیلئے پینے کے پانی ‘ سایہ او ربیٹھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ تمام خریداری مراکز میں روزانہ شام کو جراثیم کش سپرے کیا جائیگا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈویژن بھر میں 32633 میٹرک ٹن یعنی تین لاکھ 26ہزار 330بوری گندم سٹاک میں موجو دہے ۔ اجلاس کو ڈائریکٹر زراعت فیض محمد کندی نے بریفنگ میں بتایاکہ امسال گندم کی بہتر پیداوار ہوئی ہے ۔ ابھی تک کی بارشوں سے سرگودہا او ربھکر میں فصل کو کوئی نقصان نہ ہوا ہے تاہم کٹائی کاعمل تاخیر کاشکار ہے جبکہ مزید بارشوں سے فصل کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کچھ ر وز قبل ہونے والی بارشوں او رزالہ باری سے میانوالی کی دس یونین کونسلوںمیں 53ہزار ایکڑ او رخوشاب کے دو گا¶ں سے گیارہ ہزار ایکڑ رقبہ پر گندم کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ امسال 26من فی ایکڑ پیداوار متوقع ہے جو پچھلے سال کی نسبت ڈیڑھ من زیادہ ہے جبکہ گندم کی کوالٹی بھی اعلیٰ ہے ۔ اجلاس میں شریک پاک فوج کے افسران نے سول انتظامیہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دلایا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow