اپوزیشن نے مشکل وقت میں عوام کو تقسیم کیا وزیر اعلی عثمان بزدار

لاہور۔۔ بیوروچیف ۔۔اپوزیشن نے مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کی:عثمان بزدار
ماضی کی حکومتوں نے عوام کو خالی نعروں سے بہلایا، اپوزیشن جماعتیں اب بھی صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہیں
اپوزیشن موجودہ حالات میں بھی منفی کردار ادا کر رہی ہے، تحریک انصاف کی قیادت عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
کوروناوباءکے پیش نظر پنجاب میں بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کےلئے معمول سے ہٹ کر اقدامات کئے گئے ہیں
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کمزور طبقے کو ریلیف دینے کیلئے مالی امداد کا سب سے بڑا پروگرام کامیابی سےجاری وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا ہے کہ کوروناوباءکے باعث پاکستان سمیت پوری دنیا کو غیر معمولی حالات کا سامنا ہے۔ کوروناوباءکے پیش نظر پنجاب میں بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کےلئے معمول سے ہٹ کر اقدامات کئے گئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کمزور طبقے کو ریلیف دینے کیلئے پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کا سب سے بڑا پروگرام کامیابی سے جاری ہے اوراب تک لاکھوں ضرورت مند خاندانوں کو انتہائی شفائی انداز سے 12 ہزار روپے کی مالی امداد دی جا چکی ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کا ایسا شفاف اور تیز ترین پروگرام کبھی شروع نہیں کیا گیا۔ماضی کی حکومتوں نے عوام کو خالی نعروں سے بہلایااور اپوزیشن جماعتیں اب بھی صرف زبانی جمع خرچ کر رہی ہیں۔ اپوزیشن نے مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونے کی بجائے انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کی- اپوزیشن موجودہ حالات میں بھی منفی کردار ادا کر رہی ہے -وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ تحریک انصاف کی پوری قیادت مشکل کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔رمضان المبارک میں پنجاب حکومت نے رمضان بازار نہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ رمضان پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام کی طرز پر مالی امداد دیں گے۔دکھی انسانیت کی خدمت کرنے والے ہی دنیا و آخرت میں سرخرو ہوتے ہیں۔

٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow