رمضان المبارک میں عوام کو مناسب ریٹ پر فروٹ اور سبزیوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا صفدر کلیار

شفیق طاہر سرگودہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چیئرمین مارکیٹ کمیٹی سرگودہا  میاں صفدر علی کلیار،ممبر مہر محمد ایوب سیال نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو سبزیوں اور فروٹ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی کو یقینی بنائینگے،اس سلسلے میں کل بروز سوموار سبزی و فروٹ منڈی کے آڑھتیوں اور مارکیٹ کمیٹی کے درمیان میٹنگ طے کر لی گئی ہے جس میں باہمی مشاورت سے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے فیصلے کیئے جائینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مارکیٹ کمیٹی سرگودھا کا چارج سنبھالنے کے بعد سبزی و فروٹ منڈی سرگودھا کے دورہ اور وہاں پر واک تھرو گیٹ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ واک تھرو گیٹ کے ذریعے ہر شخص کو منڈی میں گزرنے کر ہرصورت پابند بنایا جائے تاکہ کورونا جیسی موذی مرض سے بچا جا سکے انہوں نے مزید کہا کہ واک تھرو گیٹ پر سینیٹائزر کی فراہمی کو یقینی بنا دیا گیاہے اس دوران چیئرمین مارکیٹ کمیٹی میاں صفدر علی کلیار کے ہمراہ دیگر ممبران وائس چیئرمین چوہدری اکرم سپراء، مہر محمد ایوب سیال، شاہد، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی عملہ و دیگر ممبران بھی وہاں موجود تھے انہوں نے مزید کہا کہ سبزی و فروٹ منڈی سرگودھا میں تمام کیمرے درست ہونے چاہئیں تاکہ کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرات سے نمٹا جا سکے اس موقع پر سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی نے چارج سنبھالنے والے چیئرمین اور انکے دیگر ممبران کو سب آفس مارکیٹ کمیٹی کے دفتر میں مکمل بریفنگ دی اور بتایا کہ پولیس چوکی سبزی و فروٹ منڈی میں تعینات نفری اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں تاہم چیئرمین اور انکے ممبران نے زور دیا ہے کہ ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر پولیس کی نفری کو بڑھا کر سیکورٹی مزید سخت کی جائے تاکہ خدانخواستہ کبھی بھی ناخوشگوار واقعے سے پہلے نمپٹا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow