ایم این ایز سے ترقیاتی سکیمیں طلب عوامی مفاد میں ضروری سکیمیں منظور کی جائیں گی پالیسی مرتب

سرگودھا (بیورو رپورٹ) ملکی معیشت کو مد نظر رکھتے ہوئے حکومت نے آئندہ مالی سال میں تمام غیر ضروری سکیموں کو ختم کرکے صرف اور صرف بجٹ میں ایسی سکیمیں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو انتہائی ضروری ہیں اس سلسلہ میں ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ارکان اسمبلی سے ان کی سکیمیں طلب کی جائینگی جس سکیم کو حکومت بہتر سمجھے گی اس کے فنڈز جاری کردیئے جائینگے باقی سکیمیں فارغ کردی جائینگی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد ملکی مالی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات کرنا ہے تاکہ خزانے پر اضافی بوجھ بھی نہ پڑے اور ملکی نظام بھی احسن طریقہ سے چلتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow