ڈی پی او فیصل گلزار کا اچانک دورہ تھانہ سٹی بھلوال ریکارڈ چیک کیا

عابد حسین سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈی پی او فیصل گلزار کا تھانہ بھلوال سٹی کا اچانک دورہ، حوالات تھانہ اور ریکارڈ کا جائزہ
سرگودہا:ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرفیصل گلزار نے تھانہ بھلوال سٹی کا اچانک دورہ کیا۔انہوں نے تھانہ کی صفائی، بلڈنگ، مال مقدمات، حوالات، میس روم، ملازمین کی بیرکیں، سرکاری گاڑیوں اور فرنٹ ڈیسک روم کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ لیا اورایس ایچ او کو ہدایات جاری کیں کہ زیر تفتیش مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسو کرکے چالان داخل عدالت کروائیں،موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تھانہ میں آنے والے سائل کو عزت دیں آپکی یہ ڈیوٹی اور فرض ہے کہ غریب عوام کی مدد کریں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow