لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء اور سائلین کیلئے ھدایت نامی جاری کردیا

لاہور حافظ اجمل اعوان سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کرونا لاک ڈائون، لاہور ہائیکورٹ نے کیسز کی کارروائی کیلئے وکلاء اور سائلین کیلئے اصول وضح کر دیئے
پراسکیوٹرز،  وکلاء اور انفرادی وکلاء اپنے کیسز کے تحریری دلائل عدالت کو بھھوائیں گے، نوٹیفکیشن جاری
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی منظوری کے بعد رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

کرونا وائرس کے خدشے سے وکلاء اور سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے،
کرونا وباء کے ختم ہونے کے وقت کا کوئی اندازہ نہیں،
20 اپریل سے لاہور ہائیکورٹ اور علاقائی بنچوں پر نئے مقدمات دائر کئے جا سکتے ہیں،
لاہور ہائیکورٹ میں 20 اپریل سے فوری نوعیت کے تمام کیسز سماعت کیلئے مقرر کئے جائیں گے،
ضمانت بعد از گرفتاری، سزا معطلی، حبس بے جا اور عدالت کے مخصوص احکامات کے مطابق کیسز ریگولر کاز لسٹ میں سماعت کیلئے مقرر کئے جائیں گے،
بعد از گرفتاری، سزا معطلی، حبس بے جا اور ریگولر کاز لسٹ کے مقدمات میں وکلاء تحریری دلائل جمع کروائیں گے،
وکلاء کے تحریری دلائل بذریعہ ڈاک اور ای میلز بھی عدالت کو بھجوائے جا سکتے ہیں،
ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں کے علاوہ وکلاء اور سرکاری وکلاء کو عدالتوں میں آنے کی ضرورت نہیں ہو گی،
کیسز کی سماعت کے دوران سائلین کو بھی مخصوص صورتحال کے علاوہ عدالتوں میں آنے کی ضرورت نہیں ہو گی،
پراسکیوٹرز بھی اپنے دلائل تحریری طور پر بذریعہ ای میلز اور ڈاک عدالتوں کو بھجوائیں گے،
رجسٹرار آفس موصول شدہ کیسز کے اہم نکات، تحریری دلائل وغیرہ متعلقہ جج کے سامنے پیش کریں گے، نوٹیفکیشن

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow