ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 8000 سے تجاوز کرگئ

اسلام آباد نثار احمد سے : ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 7993 تک پہنچ گئی جب کہ 159 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 514 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں ملک میں کورونا کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 7993 ہوگئی۔
طبی عملے نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 7847 ٹیسٹ کیے گئے اور اب تک مجموعی طور پر 98 ہزار 522 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جبکہ 1868 افراد اس موذی مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
پنجاب میں سب سے زیادہ مریض
اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ 3649 مریض ہیں۔ سندھ میں 2355، خیبر پختونخوا 1137، بلوچستان 376، اسلام آباد میں 171جب کہ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں 48 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا سب سے خطرناک
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کا شکار 16 افراد دم توڑ گئے۔ خیبرپختونخوا میں کورونا سے سب سے زیادہ 60 اموات ہوئیں، سندھ میں 48، پنجاب میں 41، بلوچستان میں 5 ، گلگت بلتستان میں 3 جب کہ اسلام آباد میں کورونا کے 2 مریض جاں بحق ہوئے۔
کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔
سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔
Unn

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow