ٹریول ہسٹری رکھنے والے مریضوں کو ایک ٹیگ نمبر جاری کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی نثار احمد سے : ٹریول ہسٹری والے کورونا مریضوں کو ای ٹیگ نمبر الاٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جب کہ ایف آئی اے ملک بھر کے ائیرپورٹس، زمینی راستوں اور بحری سفر کے ذریعے پاکستان آنے والے کورونا مریضوں کا ڈیٹا بیس تیار کرے گا۔
ایف آئی اے امیگریشن ذرائع نے یو این این کو بتایا کہ بیرون ممالک سے پاکستان آنے اور بعد میں کورونا مرض میں مبتلا ہوجانے والے تمام افراد کو ای ٹیگ نمبر الاٹ کیا جائے گا، ایک ایسا جدید ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا جس میں ٹرویل ہسٹری والے مریضوں کا مکمل ایڈریس، پاسپورٹ اور شناختی کارڈ نمبر، اور بعد میں اس سے رابطوں میں آنے والے افراد کی مکمل ہسٹری شیٹ سمیت علاج سے صحت یابی یا انتقال تک کی مکمل تفصیلات موجود ہوں گی۔
ای ٹیگ نمبر الاٹ ہونے پر تمام تفصیلات موبائیل ایپلیکیشن کے ذریعے بھی اپ لوڈ کی جاسکیں گی، ای ٹیگ نمبر سے ٹرویل ہسٹری مریضوں اور مقامی طور پر کورونا وائرس کے سامنے آنے والے کیسوں میں فرق کرنا آسان ہوجائے گا جو آئندہ کئی سالوں تک قابل استعمال ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow