تانگھ وسیب آرگنائزیشن کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہونے والے مستحق افراد میں راشن پیکج کی تقسیم

سرگودہا (رانا سمراق سے) تانگھ وسیب آرگنائزیشن کی جانب سے لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار ہونے والے مستحق افراد میں راشن پیکج کی تقسیم۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز تانگھ وسیب آرگنائزیشن کی جانب سے رفیع پارک اور غنی پارک کے مستحق افراد افراد میں راشن پیکیج جس میں آٹا‘ چینی‘ دالیں‘ گھی سمیت دیگر اشیاء پر مشتمل پیکٹس کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔تقسیم کا عمل انتہائی شفاف اور کرونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے پراجیکٹ منیجر تانگھ وسیب آرگنائزیشن محترمہ کرن کامران اور مانیٹرنگ آفیسر عظیم خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ جیسا کہ آج پوری دنیا کرونا وائرس سے لڑ رہی ہے اورخاص کر پاکستان میں لاک ڈاؤن کے باعث ہزاروں افراد بیروزگار ہو چکے ہیں جس کے باعث ان کے گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں اور لوگ انتہائی پریشانی کے عالم میں مبتلا ہیں انہی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے تانگھ وسیب آرگنائزیشن مستحق پاکستانیوں کی مدد کیلئے آگے آئی ہے اور بلاتفریق حکومتی ہدایات کے مطابق بیروزگار ہونے والے مرد و خواتین میں تقریباً 5 ہزار روپے فی کس کے حساب سے راشن کی تقسیم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تانگھ وسیب آرگنائزیشن غریب‘ دیہاڑی دار طبقہ کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں اکیلا نہیں چھوڑے گی۔ محترمہ کرن کامران نے مزید بتایا کہ تانگھ وسیب آرگنائزیشن اس وقت تک سرگودہا شہر کے مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں بڑی تعداد میں راشن پیکیج کی تقسیم کر چکی ہے اوریہ سلسلہ جاری رہے گا جب تک کہ ملک پاکستان اس موذی وباء سے پاک صاف نہیں ہو جاتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow