پی ایچ اے لاک ڈاؤن کے باوجود عوام کو مکمل سروسز فراھم کررہی ہے سعد اللہ وڑائچ

سرگودھا شفیق طاہر سے ۔۔۔: کرونا وائرس کے خطرات اور لاک ڈاﺅن کے باوجود پی ایچ اے کے ذمہ داران و ملازمین اپنے فرائض منصبی کی بجا آوری کے حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر مصروف عمل ہیں، پارکس میں لگائے جانے والے قیمتی پودوں کی نگہداشت و افزائش کے حوالہ سے ایس او پیز کو ملحوظ رکھتے ہوئے ہر ممکنہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے، ان خیالات کا اظہار چیئرمین پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی سعد اللہ وڑائچ نے استقلال آباد پارک کے دورہ اور تفصیلی جائزہ کے بعد بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے سرگودھا وزیراعظم عمران خان کے ویژن، وفاق و پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق کرونا وائرس کی ہولناکیوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے ایس او پیز اپنے عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے کام کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے، چیئرمین میں پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے کہا کہ اگرچہ کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے غیر یقینی حالات کے پیش نظر سرگودھا کے پارکس کو عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے تاہم ان پارکس میں لاکھوں روپے کے قیمتی پودے لگے ہوئے ہیں جن کی نگہداشت اور ان کو تحفظ ضروری ہے ، اگر ان قیمتی پودوں کی حفاظت یقینی بناتے ہوئے انہیں صرف وقت پر پانی ہی نہ دیا جائے تو یقینا یہ قیمتی پودے تباہ ہوجائیں گے ، چیئرمین پی ایچ اے سعد اللہ وڑائچ نے کہا کہ ہم پارکس میں موجود اس قومی اثاثہ کی حفاظت کے حوالہ سے اپنے فرائض سے غافل نہیں اور لاک ڈاﺅن کے دوران پارکس کی حالت زار کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں جملہ احتیاطی تدابیر کو ملحوظ و مقدم رکھتے ہوئے سرگودھا کی خوبصورتی کے لئے مصروف عمل ہیں ،بلاشبہ استقلال آباد پارک اہل علاقہ کے لئے کسی تحفہ سے کم نہیں اور یہاں مقامی رہائشی افراد کو تفریحی سہولیات اور صحت مندانہ ماحول کی فراہمی ممکن بنائی جارہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow