شہر بھر میں کلورین کے چھڑکاؤ اور کچرا اٹھانے کیلئے سرگودہا شہر کو مختلف زون میں تقسیم کرنے کی ھدایت

سرگودھا: مقبول احمد ملک سے ۔۔۔۔۔سرگودھا کی سڑکیں ‘ گلیوں میں پڑا کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے ‘ کلورین سے دھونے ، انسداد کورونا سپرے کیلئے شہر کے مختلف یونین کونسلوں کو زون ‘سیکٹر میں تقسیم کرنے کا حکم تفصیلات کےمطاںق کمشنر سرگودہا ڈاکٹر فرح مسعود نے میٹروپولیٹن کارپوریشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ سڑکوں ‘ گلیوں اور فٹ پاتھ کے کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی انسداد کورونا احتیاطی ‘ حفاظتی اقدامات کے تحت کلورین کے ذریعہ دھلائی او رچھڑکائو کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھا جاسکے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی کارکردگی کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر رضوان احمد ‘ ایم او انفراسٹرکچر میاں خالد جاوید ‘ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ رانا شاہد او رایم او پلاننگ موجود تھے ۔ کمشنر نے پینے کے صاف پانی کے ذخائر کی صفائی اور کلورینیشن کے علاوہ سیوریج لائنوں کی بھل صفائی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ سٹریٹ لائٹس کی مرمت کے کام کو فوری مکمل کیا جائے جبکہ سوڈیم لائٹس کی تنصیب کوترجیح بنیادوں پر یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے میٹروپولیٹن کے یونٹس میں پلانٹیشن کی بھی ہدایت کی ۔انہوں نے واضح کیا کہ سیوریج لائنوں میں کام کرنے والے عملہ کو حفاظتی کٹس فراہم کئے جائیں او رانہیں اس کے استعمال کی پابندی کروائی جائے تاکہ کوئی انسانی المیہ جنم نہ لے ۔انہوں نے مزید کہاکہ کسی بھی حادثہ کی صورت میں متعلقہ افسران واہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔انہوں نے کتوں کی تلفی کو سوفیصد یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے مزید کہاکہ قرنطینہ مراکز پر خدمات کیلئے مزید افرادی قوت حاصل کی جائے جبکہ ریگولیشن عملہ کی سرگرمیوں کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔انہوں نے انسداد کورونا سپرے کیلئے شہر کے مختلف یونین کونسلوں کو زون او رسیکٹر میں تقسیم کرنے او رسپرے کیلئے خریدی گئی نئی گاڑی کو شیڈول کے مطابق فعال بنا کر اس سے بھر پور استفادہ کیا جائے ۔ انہوں نے چک نمبر 91 شمالی ڈمپنگ سائٹ کو ہموار کرنے کے بعد وہاں کونا پلانٹ اگانے اور چاردیواری مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ۔ انہوں نے پبلک ٹائلٹس کو فعال بنانے کا حکم دیا اور واضح کیا کہ افسران کی کاررکردگی کو مکمل مانیٹر کیا جارہا ہے ۔نکمے اور کام چور افسران واہلکاروں کا سخت محاسبہ کیا جائیگا تاہم انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن کی اب تک کی کوششوں پر اطمینان کا اظہار کیا او راسے مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں چیف میٹروپولیٹن آفیسر رضوان احمد نے بتایاکہ صفائی اور دیگر شہری سہولیات کو بہتر بنانے کیلئے عارضی طور پر120اہلکار بھرتی کئے جارہے ہیں جبکہ بعض اہم جینٹوریل خدمات کیلئے ٹھیکیدار سے بھی افرادی قوت حاصل کی جارہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نئی خریدی گئی سپرے مشین سے بھر پور استفادہ کیا جارہا ہے ۔کارپوریشن کے پاس کلورین اور کتے مار ادویات کی کوئی کمی نہیں اب تک 734آوارہ کتوں کو تلف کیا جاچکاہے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کتوں کی تلفی کا عمل جاری ہے ۔انہوں نے کہاکہ کارپوریشن کے واجبات کی وصولی کیلئے شکایت کنندگان کا بھی محاسبہ کیا جارہا ہے ۔کمشنر نے افسران کو شہری سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow