ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بدانتظامی پر ایم ایس کو ڈپٹی کمشنر سرگودہا نے وارننگ دے دی کام نہ کرنے والے ڈاکٹرز کا ٹرانسفرز نہیں کریں گے انہیں نوکری سے فارغ کردیں گے

سرگودہا سجاد بھٹی سے ۔۔۔۔۔۔۔ : ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کی بد انتظامی کاسخت نوٹس لیتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر غلام شبیر طاہر کو حتمی ا اورآخری وارننگ جاری کر تے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اگلے 24 گھنٹے کے اندر ہسپتال کے انتظامات کو موجود ہ حالات کے مطابق تشکیل دیاجائے ان کی غفلت کو کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگا او رعدم تعاون کے مرتکب ڈاکٹروں او رعملہ کو ملازمت سے فارغ کر دیاجائیگا ۔ انہوں نے یہ ہدایات ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال کے انتظامی نقائص کی شکایات کے حل کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلال فیروز جوئیہ ‘ پرنسپل سرگودہا میڈیکل کالج ڈاکٹرحمیرا اکرم چوہدری ‘ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ‘ ایم ایس ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر غلام شبیر طاہر او ردیگر متعلقہ افسران بھی موجو د تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے خصوصی انتظامی کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس کی نگرانی پرنسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر حمیرا اکرم چوہدری او رسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر رائے سمیع اللہ کرینگے ۔انہوں نے ہسپتال کے داخلی راستوں پر واک تھرو سینی ٹائرز گیٹ نصب کرنے کی ہدایت کی ۔انہوں نے ہسپتال کے مرکزی راستے پر فلٹریشن وارڈ بنانے کی ہدایت کی تاکہ کورونا کے مریضوں کی چھانٹی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے بلاجواز اور بے مقصد ہسپتال میں عوام کی آمد ورفت کو روکنے کیلئے خصوصی حفاظتی دستے تعینات کرنے کا حکم دیا جبکہ تعاون نہ کرنے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے انتظامی کمیٹی کو ہدایت کی کہ عدم تعاون پر 15 کو اطلاع دی جائے او رانہیں گرفتار کروایاجائے ۔انہوں نے واضح کیا کہ کورونا کے پھیلائو کو روکنا ہم سب کی ذمہ د اری ہے او را س میں غیر ذمہ داران کو سخت سزا دلوائی جائیگی۔ انہوں نے ہسپتال کی روزانہ کی بنیاد پر کلورین سے دھلائی کو معمول بنانے ‘ تمام وارڈز کے داخلی راستوں پر سینی ٹائرز رکھنے او رماسک کے بغیر ہسپتال میں داخلہ کو ممنوع قرار دینے کاحکم دیا تاکہ کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکاجاسکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow