پرائیویٹ ہسپتال بھی کورونا مریضوں کا مکمل ڈاٹا اکٹھا کریں ڈپٹی کمشنر

سرگودہا : ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ نجی ہسپتالوں او رڈاکٹروں کو کورونا وائرس کی بنیادی علامات کے مریضوں کا مکمل ڈیٹا رکھنے اور فوری طو رپر ہیلتھ اتھارٹی وانتظامیہ کو آگاہ کرنے کا پابند بنایاجائے ۔کسی بھی غیر ذمہ دارانہ او رلاپرواہی کی صورت میں ہسپتال اورڈاکٹروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جس میں ان کے خلاف مقدمات کا اندراج بھی شامل ہے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کا سد باب کیا جاسکے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران او رنجی ہسپتالوں کی تنظیم کے نمائندے سے اجلاس کے دوران کیا اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بلال فیروز جوئیہ ‘ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر رائے سمیع اللہ ‘ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر غلام شبیر طاہر ‘ پرنسپل سرگودہا میڈیکل کالج ڈاکٹر حمیرا اکرم‘ نمائندہ پرائیویٹ ہسپتال ایسوسی ایشن عاطف چوہدری کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے سی او ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کے تمام نجی ہسپتالوں او رڈاکٹر وں کو علامتی فارم جاری کریں او رانہیں خبر دار کیا جائے کہ کورونا کی علامات والے کسی بھی مریض کو لاوارث نہ چھوڑا جائے او ران کی اطلاع انتظامیہ کو دی جائے تاکہ اس کا مناسب علاج کے علاوہ اسے کورونا پھیلائو کا سبب بننے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے تمام ہسپتالوں کی انتظامیہ پر واضح کیا کہ کورونا انتہائی مہلک اور شدت کی صورت میں لاعلاج ہے ۔ہسپتال ضلعی انتظامیہ او رہیلتھ اتھارٹی سے تعاون کریں ورنہ کورونا آرڈی نینس کے تحت قانون حرکت میں آئے گا او ران کا سخت محاسبہ کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سماجی دوری اور انسداد کورونا احتیاطی تدابیر کو اپنائیں ۔تمام ہسپتالوں کی خفیہ مانیٹرنگ کا عمل جاری کیاجاچکاہے ۔کورونا کے پھیلائو کا سبب بننے والے ہسپتال انتظامیہ کے ریڈار سے خفیہ نہیں رہ سکتے ایسے ہسپتال سیل کر دیئے جائیںگے او رڈاکٹروں کا بھی سخت احتساب کیا جائیگا ۔ انہوں نے نجی ہسپتالوں میں واک تھرو سینی ٹائرز نصب کرنے اور فلٹر یونٹ قائم کرنے کا بھی حکم دیا تاکہ کورونا کے مرض میں مبتلا مریضوں کو ابتدا سے ہی تشخیص کیا جاسکے ۔ انہوں نے سی ای او ہیلتھ کو نجی ہسپتالوں او رڈاکٹر وں کی طرف سے کورونا مریضوں کی اطلاع کیلئے خصوصی کنٹرول روم او روٹس ایپ گروپس فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ ان کے تعاون او رکارکردگی کو مانیٹر کیا جاسکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow