وزیر اعلی ان ایکشن فرائض میں غفلت برتنے پر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا فرائض میں غفلت برتنے پر سخت ایکشن، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ کو عہدے سے ہٹانے کا حکم
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کورونا وباءپر قابو پانے کے حوالے سے فرائض میں غفلت برتنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ عبدالمجید کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا وباءکی روک تھام کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں کوتاہی یا غفلت قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔ کورونا وباءسے بچاﺅ کیلئے مناسب انتظامات نہ کرنے والے افسروں کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow