عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش فراھم کرنے کیلئے ملک بھر میں 400 نئے یوٹیلیٹی سٹور بنانے کا فیصلہ

سرگودہا قمر جاوید سے ۔۔۔۔۔ حکومت نے عوام کو روز مرہ استعمال کی اشیاءسستے داموں فراہم کرنے کےلئے سرگودھا سمیت ملک بھر میں مزید یوٹیلیٹی سٹورز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ضلع سرگودھا میں چار سو کے قریب نئے یوٹیلیٹی سٹورز بنانے کےلئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو انکی رہائشگاہوں کے قریب روز مرہ استعمال کی اشیاءکی سستے داموں خریداری کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلہ میں یوٹیلیٹی سٹورز نے جگہوں کی نشاندہی کرنا شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت ضلع سرگودھا میں صرف 87 یوٹیلیٹی سٹورز ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow