راولپنڈی میٹرو بس سروس ملازمین تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم

راولپنڈی( نثار احمد سے )میٹرو بس سروس 24کلومیٹر کے فاصلہ طے کر کے اسلام آباد سیکرٹریٹ پہنچتی ہے میٹروبس سروس کے 24 اسٹیشن ہیں جو
دونوں شہروں کے اہم مقامات پر ہیں راولپنڈی اسلام آباد میں کم وبیش800 کے قریب ملازم ہیں جو میٹروبس اسٹیشن پر نجی کمپنی کے
انڈر کام کر تے ہیں اورتنخواہوں سےمحروم ہیں
راولپنڈی اسلام آباد آپریشنل منیجر سے بات ہوئی تو ان کا کہنا ہے کہ ہم نے INBOX کمپنی کو تمام پیمنٹ کلیئر کر دی ہے
یہ نجی کمپنی ہی بتا سکتی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو تنخواہیں کیوں نہیں دے رہے

جب ہماری بات INBOXکمپنی کے پروجیکٹ منیجر بلال سے بات ہوئی تو ان سے ملازمین کی سیلری کے متعلق سوال کیا گیا تو نہوں نے کہا کہ مجھے پتا ہے ملازمین کو تنخواہیں نہیں ملی میں ایک ماہ سے ہسپتال میں داخل ہوں کا کہہ کر کال ڈراپ کر دی جس سے یہ باخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ نجی کمپنی ملازمین کو تنخواہ
دینے کے حق میں ہی نہیں ہےدوسری جانب ملازمین کی رت حال یہ ہے کہ ملازمین کی نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے ملازمین رورہے ہیں ناوہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے
اپنے گھروں کو جا سکتےہیں اور ناہی وہ یہاں بناپیسوں کےگزارہ کرسکتےہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow