سلانوالی روڈ پر موجود ایک اور کالونی کو قرنطینہ بنا دیا گیا اس سے پہلے اسی روڈ پر پیپلز کالونی قرنطینہ میں رہ چکی ہے

سرگودھا شہر میں کورونا وائرس کے شکار مریض کے انکشاف پر سلانوالی روڈ کے کالونی کو قرنطینہ قرار دے کر سیل کر دیا اس سے قبل پیپلز کالونی میں ایک ہی گھرانے کے تین کورونا مریضوں پر علاقہ کو سیل کر کے 95 گھروں کے گیارہ سو افراد کو قرنطینہ رکھا گیا جبکہ تبلیغی مرکز میں 200 افراد قرنطینہ ہیں۔زرائع کے مطابق سرگودھا شہر میں فیکٹری ایریا سے ملحقہ علاقہ سلانوالی روڈ پر گلشن حیات کالونی میں ملتان سے واپس آنے والے شفیق نامی شخص میں کورونا وائرس کا انکشاف ہوا جس پر علاقہ کو قرنطینہ قرار دے کر سیل کر دیا گیا۔یاد رہے قبل ازیں فیکٹری ایریا کی پیپلز کالونی میں 65 سالہ رشید احمد کے بعد اس کے بیٹے شہباز احمد اور بہو نگینہ اعجاز میں کورونا وائرس کی تصدیق پر علاقہ کے چاروں گیٹس کو سیل کر کے 95 گھروں کے گیارہ سو افراد کو قرنطینہ میں رکھنے کے بعد ایک سو دس افراد کے رزلٹ نیگٹو آنے پر بحال کیا گیا جبکہ فیکٹری ایریا تبلیغی مرکز میں 200 افراد قرنطینہ میں ہیں اور شہر میں سیل گلشن حیات کالونی میں قرنطینہ افراد کے ٹیسٹ لیکر تجزیہ کے لئے بجھوائے جائیں گے اس طرح سرگودھا کے مقامی کورونا مریضوں کی تعداد 17 ہو گئی ہے جبکہ آئسولیش سنٹرمیں زیر علاج نوجوان کے گھرانے کے مزید دو افراد کے رزلٹ حاصل کر کے تجزیہ کے لئے بجھوائے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow