سرگودہا میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر تاجروں کی پکڑ دھکڑ جاری

سرگودھا میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر پکڑ دھکڑ سے خوفزدہ تاجران نے دوکانیں بند کر کے باہر سڑک پر دوکانیں سجا لیں تاہم اندرون شہر لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر چھاپوں میں چوک بلاک ایک کی مارکیٹ سمیت متعدد مقامات پر بند دوکانوں سے گاہک برآمد ہونے پر پولیس کا مک مکاو اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہا۔زرائع کے مطابق اندرون شہر سٹی روڈ،کچہری بازار،آمین بازار،صرافہ بازار، حامد علی شاہ روڈ پر لاک ڈاون اور دیگر بازاروں سمیت شہر بھر اور گردونواح میں چوری چھپے کاروبار جاری تھا کہ انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارخانہ بازار،بلاک 2 پنجاب شاپنگ پلازہ اور چوک میں بند دوکانون کے تالے توڑ اور کھول کر گاہک برآمد کرتے ہوئے متعددتاجروں کو گرفتار اور جرمانے کئے گے۔جس کے بعد خوفزدہ تاجروں اپنی دوکانوں کو تالے لاکر سڑک پر سامان سجا کر جمعہ بازار سے رونقیں لگا لیں تو پولیس نفری نے چوک بلاک نمبر ایک سمیت مختلف علاقوں میں اچانک کاروائی میں بند دوکانون سے گاہک بند کئے جہاں ملک مکاو کے ساتھ پکڑ دھکڑ جاری رہی لیکن سڑکوں پر بازار سجانے والے لوگوں کی ہجوم میں کاروبار میں مصروف اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے۔معلوم ہوا ہے کہ ریلوے بازار اور مسلم بازار سمیت کئی مقامات پر دوکانیں کھولنے اور بند کرنے کے دوران پولیس اور تاجران کے درمیان آنکھ مچولی کی اطلاعات جاری رہیں جبکہ گزشتہ شام متعدد علاقوں میں پولیس نے ناکہ بندی اور گشت کر کے موٹرسائیکل سواروں اور مقرر وقت کے بعد کاروبار کرنے ولے دوکانداروں کی پکڑ دھکڑ رکھی تو شہر کے تھانوں تھانوں میں لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow