پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کی تمام کتب ویب سائٹ پر موجود ہونگی طلباء ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں

حکومت پنجاب کی ہدایت پر کورونا لاک ڈاؤن کے دوران طلبہ کے تعلیمی سلسلہ کو بحال رکھنے کے لیے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے سرکاری سکولوں کی تمام کتابیں اپنی ویب سائٹ پر مہیا کر دی ہیں۔ یہ تمام کتابیں ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ کی جاسکیں گی۔زرائع کے مطابق سرکاری سکولوں میں پڑھائی جانے والی نرسری سے بارہویں جماعت تک کی تمام سلیبس کتابیں ویب سائٹ پر موجود ہیں جبکہ ویب سائٹ سے پبلک اور پرائیویٹ دونوں سکولز کی کتابیں حاصل کی جاسکیں گی۔ٹیکسٹ بک بورڈ ترجمان نے بتایا کہ ویب سائٹ سے کتابیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے کوئی چارجز نہیں ہونگے ۔ویب سائٹ پر موجود کتابوں سے ڈیڑھ کروڑ سے زائد طالب علم مستفید ہو سکیں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow