آج علامہ اقبال رح کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے

سرگودھا : مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 82 واں یوم وفات آج ملی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جائیگا ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے علامہ اقبال کے یوم وفات پر ہونیوالی تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا ہے جبکہ مساجد میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا علامہ اقبال 21 اپریل 1938؁ء کو اس دنیاء فانی سے کوچ کرگئے تھے پاکستان اور مسلمانوں کیلئے ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں آج مختلف مقامات پر ان کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا جائیگا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow