کورونا لاک ڈاون کی وجہ سے محکمہ ایکسائز کی ریکوری متاثر محکمے کو اربوں روپے کا نقصان ہونے کا اندیشہ

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے محکمہ ایکسائز کو اربوں روپے کا نقصان کا سامنا ہے، موٹر برانچ سمیت محکمہ ایکسائزکی باقی برانچز میں تمام امور ٹھپ ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق عالمگیر وبائی مرض کی وجہ سے بڑی بڑی سپرپاورز کی معیشتیں متاثر ہوکررہ گئیں ہیں، کاروباری طبقے کو نقصان کا سامنا ہے دیگر ممالک کی طرح پاکستان کی معیشت بھی دباؤ کا شکار ہے، کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں محکمہ ایکسائز کو اربوں روپے خسارے کا سامنا ہے، موٹر برانچ سمیت محکمہ ایکسائزکی باقی برانچز میں تمام امور ٹھپ ہوگئے، رجسٹریشن، ٹرانسفراورٹوکن ٹیکس کی ادائیگی نہ ہونے سے روزانہ کروڑ سے زائد کا نقصان سرگودھا سمیت پنجاب بھرمیں روزانہ ڈھائی سو سے زائد گاڑیاں رجسٹرڈہوتی تھیں. صوبہ بھرمیں روزانہ 600 سے زائد موٹرسائیکلوں کی رجسٹریشن ہوتی تھی،ٹوکن ٹیکس اور ٹرانسفر کی مدمیں روزانہ ڈھائی کروڑ سے زائد رقم جمع ہوتی تھی۔مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں موٹربرانچزکی ساڑھے 7 ارب سے زائد کی ریکوری تھی۔ پراپرٹی، ایکسائز، انٹرینمنٹ اورپروفیشنل ٹیکس کی ریکوری صفر ہو گئی، محکمہ ایکسائز کو رواں مالی سال 40 ارب روپے کا ہدف دیا گیا تھا۔ لاک ڈاؤن سے کام بند، ہدف حاصل کرنا ناممکن ہو گیا۔ایکسائز کا مجموعی ہدف 39 ارب 70 کروڑاورموٹربرانچز کا ہدف 15 ارب 85 کروڑ تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow