مال گاڑیوں کی بیکنگ کیلئے جدید ٹیکنالوجی دستیاب نہیں ہے حساس اداروں کی رپورٹ

سرگودھا(محمد تہور بلآل اصغر سے ) حساس ادارے کی طرف سے مال بردار گاڑیوں کی چیکنگ کیلئے مناسب ٹیکنالوجی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے رپورٹ صوبائی حکام کو ارسال کر دی گئی،جس کے مطابق کورونا کے باعث لاک ڈاؤن کی صورتحال کے دوران مال بردار گاڑیوں کو اجازت تو دیدی گئی مگر عام روایتی طریقوں سے چیکنگ کی جارہی ہے،اسی طرح سکیورٹی پلانگ پر عملدرآمد بھی نظر نہیں آ رہا،جس پر وزارت داخلہ نے ضلعی افسران کو احکامات جاری کئے ہیں کہ سرگودھا سمیت ریجن بھر کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کو اس امر کا پابند بنایا جائے کہ مختلف روٹس کو جانے والی گڈز ٹرانسپورٹ کی روانگی سے قبل لوڈ کروائے گئے سامان کی مکمل چیکنگ کی جائے۔اس ضمن میں ڈرائیورز اور کنڈیکٹرز کو بھی مکمل طور پر کلیئرنس ملنے پر سفر کی ہدایت کی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow