سرگودہا میں جعلی ویٹرنری ڈاکٹرز سرگرم کسان لٹنے لگے

  1. سرگودھامحمد تہور بلال اصغر سے)نگرانی کے مناسب اقدامات نہ ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے جعلی وٹنری ڈاکٹروں نے موسمی تبدیلی کے پیش نظر فارمرزکو لوٹنا شروع کر رکھا ہے،اور دو نمبر وٹنری ادویات کی بھرمار سے جانوروں میں بیماریوں کا پھیلاؤ بڑھنے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے،صوبائی حکام نے اس حوالے سے محکمہ لائیو سٹاک اور ضلعی انتظامیہ نے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں مگرنچلی سطح پر مبینہ ملی بھگت کے باعث جعلی وٹنری ڈاکٹرز و ادویات کا کاروبار عروج پر ہے،جن کے استعمال سے مویشیوں میں نت نئی بیماریاں عام ہو رہی ہیں جو کہ فارمرز کیلئے شدید پریشانی کا سبب بن چکا ہے،دیہی علاقوں کے فارمرز ان کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں، جنہوں نے ضلعی انتظامیہ سے اس سلسلہ میں روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow