لوگوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانے والا سود مافیا سرگودہا میں سرگرم

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )کورونا وائرس کے باعث جاری لا ک ڈاؤن کے دوران کاروباری سرگرمیاں معطل ہونے کے باوجود سود خوروں کی جانب سے قرض داروں کی جان خلاصی نہیں ہو سکی اور قرض داروں کی ایک بڑی تعداد جسے دوقت کی روٹی کے لالے پڑے ہوئے ہیں ان کے ہاتھوں بدستور یرغمال بن کر رہ گئی ہے،ذرائع کے مطابق سود کے اس کاروبار کا حجم اربوں روپے ہے اور بااثر سود خور مافیا کو ہاتھ ڈالنے میں ناکامی کی وجہ سے چھوٹے سود خوروں کے حوصلے بھی بلند ہے، اورسود خوری کے نت نئے طریقوں سے لوگ پھنس کر رہ گئے ہیں، بالخصوص موجودہ صورتحال میں بلیک میل ہونیوالے گھرانوں کی ایک بڑی تعداد ان سود خوروں کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں،یہاں یہ امر قابل ذکرہے کہ بعض سود خور انتظامیہ کی چھتری تلے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل میں مصروف ہیں،اورحساس ادارے کی جانب سے نشاندہی بھی کی جا چکی ہے اس کے باوجود مجموعی عملدرآمد کی صورتحال باعث تشویش ہے، قرض داروں کا کہنا ہے کہ صورتحال ان کیلئے دوہری اذیت کا سبب بنتی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow