سرگودہا بھر میں بیمار لاغر اور ناقص گوشت کی فروخت دھڑلے سے جاری انتظامیہ بے بس

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )مناسب چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کے باعث شہر کے ساتھ ساتھ نواحی علاقوں میں بھی مضرصحت گوشت کی کھلے عام فروخت اور حفظان صحت کے مناسب اقدامات کا فقدان شہریوں میں بیماریاں پھیلانے کا موجب بنتا جا رہا ہے،لاک ڈاؤن کے باعث انتظامیہ کورونا حفاظتی مہم اور مریضوں کی دیکھ بھال و دیگر انتظامت میں مصروف ہے جبکہ متعلقہ افسران بھی فیلڈ میں نہیں نکل رہے، جس کی وجہ سے رحمان پورہ، کوٹ فرید روڈ،اسلام پورہ، استقلال آباد، سلانوالی روڈکے ساتھ ساتھ دودہ، بھاگٹانوالہ، شاہ پور، ساہی وال، سلانوالی اور بھلوال کے مضافاتی علاقوں میں ایک مرتبہ پھر سے قصاب بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت کھلے عام فروخت کر رہے ہیں،بعض علاقوں میں سلاٹر ہاؤس نہیں اور جن علاقوں میں سلاٹر ہاؤس قائم ہیں ان میں بھی کئی مقامات پر درجنوں نجی مذبحہ خانے قائم ہیں، جہاں لائیو سٹاک ڈاکٹر کی بھی پہنچ نہیں، مضرصحت گوشت کھانے سے شہری خطر ناک امراض کا شکار ہورہے ہیں شہریوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow