حکومتی حکم کے محکمہ نہر کھالوں کو پختہ کرنے پور کوئی پیش رفت نہ کرسکا

  • سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )حکومتی احکامات کے باوجود سرگودھا میں نہروں،راجباہوں اور کھالوں کے پشتوں کو مضبوط کرنے کے لئے محکمہ آبپاشی نے تاحال کوئی قدم نہیں اٹھایا جبکہ شہر سے گزرنے والی نہر لوئر جہلم‘ مٹھہ لک راجباہ اور استقلال آباد راجباہ پر گاڑیوں کے دھونے سے ان کے کنارے مزید خستہ ہورہے ہیں،ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کانٹی جنسی پلان 2020کے تحت نہروں، راجباہوں اور کھالوں کے پشتہ جات کی صورتحال قبل از وقت بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے جو دوماہ سے عملدرآمد کے منتظر ہیں،اور اس سلسلہ میں تحرک کا فقدان شہریوں کیلئے جہاں باعث تشویش بنتا جا رہا ہے وہاں آئندہ مون سون کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج رہی ہے، شہر کے مختلف مقامات پر کھالہ جات بھی خستہ حالی کا شکار ہیں جس پر شہریو ں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow