سینٹری ورکر بھرتی کئے بغیر سرگودہا کو صاف کرنا مشکل ہے ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن نے ہاتھ کھڑے کردیا حکومت سے نئی بھرتی کی اجازت مانگ لی

سرگودھا(محمد تہور بلال اصغر سے )شہر میں سیوریج اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کیلئے ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن نے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سے سینٹری ورکرز کی تعداد بڑھانے کی منظوری دینے کی تحریری استدعا کر دی۔ اس ضمن میں صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے حکام بالا کو بتایا گیا کہ عملہ صفائی کا شیڈول آف اسٹیبلشمنٹ کئی سال پرانا ہے۔ جبکہ اس دوران شہر کی آبادی اور رقبہ میں تقریباً دو گنا اضافہ ہو گیا ہے،جبکہ حالیہ پانچ سالوں کے دوران ریٹائرڈ ہونیوالوں کی جگہوں پر بھی نئی بھرتیاں ہیں ہوئیں، جس وجہ سے شہر میں سیوریج اور صفائی کا نظام درہم برہم ہو رہا ہے، جسکی بہتری کیلئے سینٹری ورکرز کی تعداد میں اضافہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow