حکومت پنجاب نے تمام ہسپتالوں میں کورونا ائسولیشن وارڈ بنا کر او پی ڈیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا

سرگودھا (بیورو رپورٹ) حکومت پنجاب تمام سرکاری ہسپتالوں میں کرونا وارڈز کو الگ کرکے عام شہریوں کیلئے او پی ڈیز کھولنے کیلئے اقدامات کرے تاکہ لوگوں کو علاج معالجہ کی بہتر سہولتیں فراہم کرنے میں مدد مل سکے تاہم دوسری طرف دیکھا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ہونیوالے لاک ڈاؤن میں عام بیماریوں سے ہونیوالی شرح اموات میں بھی خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آرہی ہے جبکہ ہسپتالوں میں مریضوں کا رش بھی نہ ہونے کے برابر ہے سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد انتہائی کم ہے ایسے معلوم ہوتا ہے کہ کرونا سے خوفزدہ لوگ گھروں تک ہی محدود ہیں اور ہسپتالوں میں جانے سے اجتناب کرنے لگے ہیں وگرنہ عام حالات میں پرائیویٹ و سرکاری ہسپتال مریضوں سے بھرے ہوتے تھے اب وہی ہسپتال مریضوں کا انتظار کررہے ہیں اسی طرح قبرستانوں میں بھی لوگوں کی آمدورفت نہ ہونے کی وجہ سے گورکن معاشی طور پر پریشان نظر آرہے ہیں اور لوگوں سے اپنے پیاروں کی قبروں کی لپائی انتہائی کم نرخوں پر کروانے کیلئے منتیں کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow