ایک ہی جگہ پر تین سال سے تعینات انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز کو ضلع بدر کرنے کیلئے لسٹوں کی تیاری شروع

سرگودھا (بیورو رپورٹ) تین سال سے ایک ہی جگہ تعینات انسپکٹر، سب انسپکٹر، اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو ریجن بدر کرنے کیلئے محکمہ پولیس نے فہرستیں تیار کرنا شروع کردی ہیں ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے جرائم کو کنٹرول کرنے اور عوام کو بہتر تحفظ فراہم کرنے کیلئے اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے لیکر انسپکٹر عہدہ تک کے افسران کو ریجن بدر کرنے کیلئے تیاری شروع کردی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ہی ریجن میں تین سال تعینات رہنے والے ان پولیس افسران کو ریجن بدر کیا جائیگا تاکہ پولیس میں شامل ایسے افسران کے رابطے جرائم پیشہ لوگوں سے منقطع کرکے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد مل سکے اس سلسلہ میں پولیس نے اہلکاروں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کردی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow