علامہ اقبال رح کے یوم وفات پر سرگودہا میں قرآن خوانی

سرگودھا (بیورو رپورٹ) مفکر پاکستان شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا 82 واں یوم وفات گزشتہ روز عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے علامہ اقبال کے یوم وفات پر ہونیوالی تمام تقریبات کو منسوخ کردیا گیا تھا جبکہ مساجد میں دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا علامہ اقبال 21 اپریل 1938؁ء کو اس دنیاء فانی سے کوچ کرگئے تھے پاکستان اور مسلمانوں کیلئے ان کی خدمات کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں مختلف مقامات پر ان کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے قرآن خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا کمشنر سرگودھا ڈاکٹر فرح مسعود، ڈپٹی کمشنر سرگودھا عبداللہ نئیر شیخ، ڈی آئی جی سرگودھا افضال احمد کوثر، ایس ایس پی سرگودھا فیصل گلزار اور APBF کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے کہا ہے کہ علامہ محمد اقبال کے افکار کو نسل نو تک پہنچانے کی ضرورت ہے تاکہ نسل نو بھی فکر اقبال سے روشناس ہوسکے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کی نبی پاکؐ سے محبت کسی سے پوشیدہ نہیں ان یہ شعر (کی محمدؐ سے وفاء تو نے تو ہم تیرے ہیں، یہ جہاں چیز ہے کیا لوح قلم تیرے ہیں) سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کا ہر شعر کسی نہ کسی حوالے سے عشق نبیؐ اور اصلاح کیلئے تھا آج ہم ان کے افکار پر عمل پیرا ہوکر دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹنے کیساتھ ساتھ پاکستان کو حقیقی معنوں میں خدا داد مملکت بنا سکتے ہیں نظریہ پاکستان پر آج مکمل طور پر عمل کیا جاتا تو پاکستان دنیا کے اندر ایک عظیم سلطنت ہوتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow